BISP New Wallet System 2026

BISP New Wallet System 2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)

نئے والٹ (Wallet) اکاؤنٹ سسٹم سے متعلق اہم معلومات

کل سے نیا والٹ سسٹم شروع ہونے کے بعد بہت سی خواتین پریشان ہیں، درج ذیل معلومات غور سے پڑھیں۔

1. Wallet Active

جن خواتین کا اسٹیٹس Wallet Active شو ہو رہا ہے، وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور اسی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم موبائل میں ڈال کر قریبی ریٹیلر کے پاس جائیں۔

  • اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں
  • رجسٹرڈ سم موبائل میں ڈالیں
  • قریبی ریٹیلر کے پاس جائیں
  • فنگر پرنٹ (انگوٹھا) کی تصدیق کریں
  • ان شاء اللہ ادائیگی وصول کریں

2. Wallet Inactive

جن خواتین کا اسٹیٹس Wallet Inactive آ رہا ہے، لیکن رقم ان کے والٹ اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے، وہ پریشان نہ ہوں۔ وہ بھی اپنا اصل شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ سم موبائل میں ڈال کر ریٹیلر کے پاس جائیں۔

  • اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں
  • رجسٹرڈ سم موبائل میں ڈالیں
  • قریبی ریٹیلر کے پاس جائیں
  • فنگر پرنٹ کی تصدیق کے بعد آپ کا والٹ فعال (Active) ہو جائے گا اور آپ اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔
BISP New Wallet System 2026
BISP New Wallet System 2026

اہم انتباہ:

کچھ ریٹیلرز کو ابھی نئے سسٹم کی مکمل معلومات نہیں، اسی وجہ سے وہ خواتین کو دوبارہ دیپالپور یا بصیر پور جا کر نئی سم لینے کا کہہ رہے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر سم پہلے ہی آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ ہو چکی ہے اور والٹ اکاؤنٹ بن چکا ہے تو نئی سم جاری نہیں ہو گی۔ اس لیے خواتین کو گمراہ نہ کریں، بلکہ ایک دو دن صبر کرنے کا مشورہ دیں۔

3. SIM Not Issued

جن خواتین کا اسٹیٹس SIM Not Issued آ رہا ہے، ان میں کچھ نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی، جبکہ کچھ کو پورٹل کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے یہ اسٹیٹس دکھائی دے رہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔

ادائیگی کب ملے گی؟

  • جن خواتین نے سب سے پہلے سم حاصل کی تھی، انہیں سب سے پہلے ادائیگی مل رہی ہے۔
  • جنہوں نے بعد میں سم لی، انہیں آئندہ دو سے تین دن میں ادائیگی ملنے کا امکان ہے۔
  • جن خواتین نے تقریباً 15 سے 20 دن پہلے سم حاصل کی تھی، انہیں تقریباً 10 دن کے اندر ادائیگی موصول ہو سکتی ہے۔

یہ والٹ سسٹم “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔

تمام خواتین سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، گھروں میں اطمینان سے رہیں، جلد بازی نہ کریں، اور مستند معلومات پر یقین کریں۔

ان شاء اللہ سب کو مرحلہ وار ادائیگی موصول ہو جائے گی۔

BISP New Wallet System 2026
BISP New Wallet System 2026

Official BISP Website Links

Based on the information provided, here are the official government links related to the Benazir Income Support Programme (BISP) and the 8171 system:

Leave a Comment